کراچی۔18ستمبر (پی ٹی آئی) لاہور ائنس کے کپتان محمد حفیظ نے چمپئنس لیگ ٹوئنٹی 20ٹورنمنٹ میں شرکت کرنے آئے پاکستانی کھلاڑیوں کیلئے یہ دورہ ہندوستان تجربہ حاصل کرنے کا ایک بہترین موقع قرار دیا ہے ۔ حیدرآباد سے انٹرویو دیتے ہوئے محمدحفیظ نے کہا کہ ہم ہندوستان صرف کرکٹ کھیلنے نہیں آئے بلکہ میزبان عوام کو اپنے برتاؤ اور کرکٹ سے متاثر کرنا چاہتے ہیں کیونکہ ہندوستان میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کرکٹ کو پسند کیا جاتا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ ہندوستانیوں کے سامنے موجود ہماری ساکھ متاثر نہ ہو۔ لاہور لائنس فی الحال چمپئنس لیگ ٹوئنٹی 20ٹورنمنٹ میں شرکت کررہی ہے جیسا کہ اس نے کوالیفائنگ راؤنڈ میںشاندار مظاہرہ کرتے ہوئے اصل ٹورنمنٹ میں رسائی حاصل کرلی ہے ۔