ہندوستان کا ایشیا کپ میں پاکستان سے 2 مارچ کو مقابلہ

ڈھاکہ۔ 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ٹورنمنٹ میں پاکستانی ٹیم بھی حصہ لے گی۔ ٹورنامنٹ کے میچز فتح اللہ اور میرپور میں 11 مقابلے 25 فروری تا 8مارچ تک ہوں گے۔ پاکستان ٹورنمنٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا۔ پاکستان اور ہندوستان 2 مارچ کو مد مقابل ہوں گے۔ افتتاحی میچ 25 فروری کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہوگا۔ اے سی سی کے چیف ایگزیکٹیو اشرف الحق کے مطابق ٹورنمنٹ کا انعقاد پانچوں ٹیموں کی جانب سے سیکیورٹی اجازت سے مشروط ہے۔ٹورنمنٹ میں مقابلے اس طرح ہوں گے ۔25 فروری پاکستان بمقابلہ سری لنکا،فتح اللہ۔

26فروری ہندوستان بمقابلہ بنگلہ دیش،فتح اللہ۔27فروری افغانستان بمقابلہ پاکستان،فتح اللہ۔28فروری ہندوستان بمقابلہ سری لنکا، فتح اللہ۔یکم مارچ سری لنکا بمقابلہ بنگلہ دیش ،فتح اللہ۔ دو مارچ پاکستان بمقابلہ ہندوستان، میر پور۔ تین مارچ افغانستان بمقابلہ سری لنکا، میر پور۔ چار مارچ، بنگلہ دیش بمقابلہ پاکستان ،میر پور۔ پانچ مارچ، افغانستان بمقابلہ ہندوستان، میر پور۔ 6 مارچ ،بنگلہ دیش بمقابلہ سری لنکا ،میر پور۔8مارچ کوفائنل میرپور کھیلا جائے گا۔واضح رہے بنگلہ دیش میں عام انتخابات کے پیش نظر اپوزیشن پارٹیوں کے احتجاج کی وجہ سے حالات کشیدہ ہوچکے تھے جس کی وجہ سے ایشیاء کپ کی بنگلہ دیش کی میزبانی پر غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوچکی تھی۔