ہندوستان کا اول نمبر اسمارٹ فون XIAOMI کے برانچ کا افتتاح

حیدرآباد /21 جون ( سیاست نیوز ) جون 2017 میں XIAOMI نے اپنے 500 ویں سرویس سنٹر کا بنگلور میں افتتاح کیا تھا ۔ اس کے بعد سے کمپنی نے اپنی سرویس سنٹرز کو پھیلا نے میں پہل کرتے ہوئے صد فیصد کامیابی حاصل کرلی ۔ اس پہل کی بدولت کمپنی نے گاہک اطمینانی (CSAT) میں 86 فیصد اعتماد اور ناکامی فیصد ( فیلڈ فیلرریٹ FFR) میں کمپنی کا نصف اوسط نشانہ حاصل کرکے اپنا متاثر کن معیار اور کمپنی آلات میں بڑا اعتماد پیش رفت میں جست لگائی ۔ علاوہ ازےXIAOMI کی فروخت کنندہ ٹیم نے چار گھنٹہ کے اندر موبائل کی مرمت کا 95 فیصد ریکارڈ Turn Around Time TAT قائم کردیا اور مرمت کا اوسط وقت دو گھنٹے کے اندر 84 فیصد تک حاصل کرلیا ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر مانوجین وائس پریسیڈنٹ اینڈ منیجنگ ڈائرکٹر XIAOMI انڈیا نے کہا کہ جون 2017 میں کمپنی کے صرف 500 سرویس سنٹرز تھے ۔ لیکن موجودہ ایک سال کے اندر 600 سے زیادہ کا اضافہ ہوا ۔ خدمات کی فراہمی میں سرعت اور معیار کو پہلی ترجیح دی گئی ہے ۔ یہی وجوہات کی بناء پر غیر کارکرد سو سرویس سنٹرز کو بند کردیا گیا اور اب ہمارے معیار کے مطابق چلنے والے 1000 سرویس سنٹرز چھ سو سے زیادہ شہروں میں کارکرد ہیں ۔ اس کے علاوہ تین سو سے زیادہ شہروں میں 500 ٹی وی بزنس سرویس سنٹرز کام کر رہے ہیں ۔ کل پندرہ سو سرویس سنٹرز ملک بھر میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ۔