ہندوستان کا آسٹریلیاکے خلاف کلین سوئپ

ممبئی۔26 اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام)کپتان ہرمن پریت کور(41) اور جمیما روڈرگز (38) کی شاندار اننگز کے بعد پونم یادو 23 رنز پر3 وکٹوں کی بہترین بولنگ سے ہندستانی خاتون اے ٹیم نے آسٹریلیا اے کو یہاں37 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز3-0 سے جیت لی۔ہندستان نے20 اوور میں آٹھ وکٹ پر154 رنز بنانے کے بعدآسٹریلیائی ٹیم کو19.2 اوور میں117 رنز پر ڈھیر کر دیا۔ ہندستانی اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر18 رنز کی ناقص شروعات کے بعد روڈرگزاور تانیا بھاٹیہ نے اننگز کو سنبھالا۔گزشتہ میچ میں سنچری بنانے والی متھالی راج اس مرتبہسات رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں جبکہ سمرتی مدھانا پانچ رن ہی بنا سکیں۔تانیا نے17 گیندوں میں ایک چوکے کی مدد سے13 رن بنائے ۔ روڈرگز نے 29 گیندوں پر 38 رنز میں چار چوکے لگائے ۔ کپتان ہرمن پریت کور نے شانداربیٹنگکی اور27 گیندوں پر41 رنز میں چار چوکے اور دو چھکے لگائے ۔ دیالن ھیملتا نے 12 اور دپتی شرما نے ناٹ آؤٹ 18 رنز بنائے۔