ہندوستان کا آج سیمی فائنل میں پاکستان سے مقابلہ

کولمبو ۔12 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) ایشین کرکٹ کونسل ایمرجنگ کپ کے سیمی فائنلز کل کولمبو میں کھیلے جائیں گے ، ہندوستان کو روایتی حریف پاکستان کا چیلنج درپیش ہو گا، میزبان سری لنکا کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہو گا۔ ایونٹ میں گروپ بی کے میچز کی میزبانی کراچی جبکہ گروپ اے کے میچز سمیت سیمی فائنلز اور فائنل کی میزبانی کولمبو کوملی ۔کل پہلے سیمی فائنل میں دونوں گروپوں کی ٹاپ ٹیموں پاکستان اور ہندوستان کا مقابلہ ہوگا، دوسرے سیمی فائنل میں دوسرے مقام کی ٹیمیں سری لنکا اور بنگلہ دیش مدمقابل ہوں گی۔ فائنل 15 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔