انٹورپ ( بلجیم ) ۔19 جون۔ (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی ویمنس ہاکی ٹیم جوکہ آئندہ برس ریو اولمپکس میں رسائی کی خواہاں ہے تاہم اس کیلئے کل اسے ایف آئی ایچ ورلڈ لیگ سیمی فائنلس کے افتتاحی مقابلے میں بلجیم کے چیلنج کا سامنا ہے ۔ پول بی میں افتتاحی مقابلے کیلئے میدان میں اُترنے والی ان دونوں ٹیموں کے درمیان درجہ بندی کا کوئی واضح فرق نہیں جیسا کہ ہندوستان 13 ویں اور بلجیم 12 ویں نمبر پر موجود ہے لیکن کل کے مقابلے میں وہی ٹیم کامیاب ہوسکتی ہے جو دباؤ جھیل پائے ۔