گلاسگو ۔ 28 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) دو آسان فتوحات کے بعد ہندوستانی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اور اب ان کا اصل امتحان کل یہاں 20 ویں کامن ویلتھ گیمس میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جانے والے مقابلے میں ہوگا۔ عالمی درجہ بندی میں 9 ویں مقام پر فائز ہندوستانی ٹیم نے گلاسگو کامن ویلتھ گیم کا بہتر آغاز کرتے ہوئے اپنے افتتاحی مقابلے میں عالمی درجہ بندی میں 39 ویں مقام پر فائز ویلس کو 3-1 سے شکست دی تھی جس کے بعد 25 ویں مقام پر فائز اسکاٹ لینڈ کے خلاف قومی ٹیم نے 6-2 کی کامیابی حاصل کرتے ہوئے گروپ اے کے دونوں مقابلوں میں فتوحات حاصل کی ہیں لیکن سردارسنگھ کی زیرقیادت ہندوستانی ٹیم کا اب اصل امتحان آسٹریلیا کے خلاف ہے۔ آخری مرتبہ جب یہ دونوں ٹیمیں آمنے سامنے ہوئی تھیں تب ہندوستان کو 0-4 کی شکست برداشت کرنی پڑی تھی۔