ہندوستان کانمبر 2 رینک برقرار

دوبئی ۔ 15 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی ٹیم نے ونڈے انٹرنیشنلس کی درجہ بندی میں اپنا دوسرا مقام برقرار رکھا ہے جبکہ ایم ایس دھونی زیرقیادت ٹیم نے حالیہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں سیمی فائنل کھیل کر ٹورنمنٹ کا اختتام کیا۔ 116 پوائنٹس کے ساتھ ہندوستان کا ورلڈ چمپینس آسٹریلیا کے مقابل صرف 6 پوائنٹس کا فرق ہے ، جنھوں نے 122 ریٹنگ پوائنٹس حاصل کررکھے ہیں۔ ہندوستان کے بعد جنوبی افریقہ (112) سری لنکا (108)، نیوزی لینڈ (107) ، انگلینڈ (101) ، پاکستان (95) ہیں۔ پاکستان کو اگر بنگلہ دیش کے مقابل 0-3 سے شکست ہوجائے تو وہ مزید زوال پذیر ہوجائیں گے ۔

تھرو بال کے سلیکشن ٹرائلس
حیدرآباد ۔ 15 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) تلنگانہ تھرو بال اسوسی ایشن کی سرپرستی میں حیدرآباد اور رنگاریڈی تھرو بال (9 اے سائیڈ ) کے سلیکشن ٹرائلس مرد و خواتین کی ٹیموں کے لئے منعقد کئے جارہے ہیں ۔ جنرل سکریٹری پی جگن موہن گوڑ کی اطلاع کے بموجب جمعرات 16 اپریل کو یوسف گوڑہ چیک پوسٹ ، ولالہ گراؤنڈس پر ان ٹرائلس کا انعقاد عمل میں لایا جارہاہے ۔