ہندوستان کادورہ ویسٹ انڈیز ‘ ہفتہ کوتفصیلات کا اعلان

ممبئی ۔24جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) امید کی جارہی ہے کہ بی سی سی آئی ہندوستان کے رواں برس دورہ کی تفصیلات کا اعلان 26جولائی کو کرے گی ۔ بی سی سی آئی ذرائع کے بموجب پروگرام اور فکشر کمیٹی کا ایک اجلاس ہفتہ کو یہاں ممبئی میںمنعقد ہورہا ہے جہاں امید کی جارہی ہے کہ ہندوستان کے دورہ ویسٹ انڈیز کی تفصیلات کا اعلان کردیا جائے گا۔ یہ اجلاس کمیٹی کے صدر راجیو شکلا ‘ جی ایس والیا ( نارتھ زون ) ‘ پی یادگیری ( ساؤتھ) ‘ ستیم موہنتی ( ایسٹ ) ‘ نتن دلال ( ویسٹ ) اور مہیندر شرما ( سنٹرل ) کی موجودگی میں منعقد ہوگا ۔ علاوہ ازیں اس اجلاس میں بی سی سی آئی کے سکریٹری سنجیوپٹیل اوردیگر عہدیدار بھی موجود رہیںگے ۔ ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان اس سیریز کے درمیان تین ٹسٹ اور پانچ ونڈے مقابلے 4اکٹوبر تک 18نومبر کے درمیان کھیلے جائیں گے جو کہ چمپئنس لیگ ٹوئنٹی 20ٹورنمنٹ کے اختتام کے بعد ممکن ہے۔