ہندوستان چھٹی باڈی بلڈنگ چمپیئن شپ کا میزبان

نئی دہلی ۔ 16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) انڈین باڈی بلڈرس فیڈریشن (آئی بی بی ایف) نے 7 تا 9 ڈسمبر ممبئی کے فزکس اسپورٹس میں چھٹی ورلڈ باڈی بلڈنگ چمپیئن شپ کی میزبانی کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ یہ باڈی بلڈنگ چمپیئن شپ ممبئی کے ایگزیبیشن سنٹر میں منعقد ہوگی جس میں 400 سے زائد قومی اور بین الاقوامی ایتھلیٹ دنیا بھر سے حصہ لیں گے اور اس مرتبہ اس ٹورنمنٹ میں خاتون باڈی بلڈرس بھی شرکت کررہی ہیں جوکہ ملک کیلئے پہلا موقع ہے۔ آئی بی بی ایف ہندوستان میں وہ واحد باڈی بلڈنگ تنظیم ہے جوکہ اسپورٹس اتھاریٹی آف انڈیا اور نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی سے مسلمہ ہے۔ ٹورنمنٹ میں 35 مختلف زمروں میں مقابلے ہوں گے۔