ہندوستان پرامن و خوشحال انڈو پسیفک علاقہ کا پابند

تیرہویں ایسٹ ایشیاء چوٹی کانفرنس سے وزیراعظم نریندر مودی کا خطاب

سنگاپور 15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان ایک پرامن اور خوشحال انڈو ۔ پسیفک علاقہ کا پابند ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات کے دن باہمی تعاون معاشی اور تمدنی تعلقات میں تیرھویں مشرقی ایشیاء چوٹی کانفرنس سنگاپور کے شریک ممالک کے درمیان اضافہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ وہ مشرقی ایشیاء چوٹی کانفرنس سنگاپور سے خطاب کررہے تھے۔ اُنھوں نے کہاکہ اِس چوٹی کانفرنس میں 10 آسیان ممالک اور چین، جاپان، آسٹریلیا، ہندوستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی کوریا شامل ہیں جو دنیا کی جملہ آبادی کے آدھے حصہ اور جی ڈی پی کی ایک تہائی کا احاطہ کرتے ہیں۔ وزیراعظم مالی نے بھی دیگر ممالک کے قائدین کے ساتھ بشمول جاپان کے وزیراعظم شینزو ایب سے تبادلہ خیال کیا۔ اِس کے بعد جنوبی ایشیاء چوٹی کانفرنس میں شرکت کی۔ بعدازاں چوٹی کانفرنس کے قائدین نے ایک روایتی گروپ فوٹو اُتروائی۔ قبل ازیں دن میں وزیراعظم مودی نے آسیان ۔ ہند ناشتہ پر چوٹی کانفرنس میں شرکت کی جہاں اُنھوں نے بحری تعاون اور تجارت کی مرکوزیت برائے خوشحالی اور دفاعی انڈو پسیفک علاقہ کی ضرورت پر زور دیا۔
سبری مالا پر کل جماعتی اجلاس ناکام
تھرواننتاپورم ، 15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک کل جماعتی اجلاس جو سبری مالا مندر میں تمام عمر کی خواتین کو داخلے کی اجازت دے متعلق سپریم کورٹ فیصلہ پر جاری تعطل کو ختم کرنے کیلئے آج یہاں منعقد کیا گیا، ناکام ہوگیا۔ ریاستی حکومت کا ٹھوس موقف ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر بہرحال عمل آوری کرے گی۔