دبئی ۔ یکم نومبر (سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی نے نئی ٹسٹ رینکنگ جاری کردی، جس میں ہندوستان 116 پوائنٹس کے ساتھ پہلے مقام پر موجود ہے جس کے بعد بالترتیب جنوبی افریقہ دوسرے، انگلینڈ تیسرے، نیوزی لینڈ چوتھے، آسٹریلیا پانچویں ، سری لنکا چھٹے، پاکستان ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلہ دیش نویں اور زمبابوے دسویں نمبر پر ہے۔ بیٹسمینوں میں ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی پہلے، آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ دوسرے اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن تیسرے نمبر پر ہیں۔بولنگ میں محمد عباس تیسرے نمبر پر ہے۔ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن پہلے اور جنوبی افریقہ کے رابادا دوسرے نمبر پر ہیں۔