ہندوستان ورلڈ کپ نہیں جیت سکتا : نجومی

کراچی۔27 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) آئی سی سی ورلڈ کپ میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان اہم میچ کے فاتح سے متعلق پیش قیاسی کردی گئی۔ سائنٹیفک نجومی گرین اسٹون لوبو نے کہا کہ 16 مئی کو مانچسٹر میں مقررہائی وولٹیج مقابلے میں ہندوستان کی کامیابی کے واضح امکانات ہیں۔انہوں نے دونوں ٹیموں کے ٹورنمنٹ کے فائنل میں رسائی کے حوالے سے ایک سوال پرکہا کہ ایسا ہونا بظاہر مشکل نظر آرہا ہے اور ان دونوں ٹیموں کے پچاس اوورزکے میچوں پر مشتمل ایونٹ میں کامیابی کے امکانات بھی کم ہیں۔ کہ ماضی کے ریکارڈ کو سامنے رکھتے ہوئے ہندوستانی ٹیم روایتی حریف پاکستان پر غالب آسکتی ہے تاہم اس میں ٹرافی جیتنے کی صلاحیت نہیں جبکہ سرفراز کی ٹیم کا معاملہ بھی ایسا ہی ہے جس کیلئے فائنل تک رسائی مشکل ہے۔