انچیان۔24ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) یہاں کھیلے جارہے 17ویں ایشین گیمس میں والی بال کے مرد زمرے کے مقابلے میں ہندوستانی ٹیم کو کامیابی حاصل کرنے کیلئے معمولی سی بھی جدوجہد نہیں کرنی پڑی جیسا کہ اس نے حریف مالدیپ کی ٹیم کو بہ آسانی 25-10‘ 25-19‘ 25-17سے شکست دی۔ برابر دو گھنٹے کھیلے گئے اس مقابلے میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم نے والی بال مقابلوں کے کوارٹر فائنلس میں رسائی حاصل کرلی ہے ۔ہندوستان نے اس سے قبل ہانگ کانگ کو شکست دی ہے ۔چار ٹیموں کے گروپ میں متواتر دو فتوحات کے ذریعہ ہندوستان کوارٹر فائنل میں پہنچ چکاہے جب کہ گروپ مرحلے کے آخری مقابلے میں اس کا سامنا ایران سے ہوگا ۔