ہندوستان نے پورے جذبے کے ساتھ سیریز کھیلی:کوہلی

لند ن ۔12 ستمبر(سیاست ڈاٹ کام)ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی نے انگلینڈ کے خلاف پانچواں میچ گنوانے کے باوجود اپنی ٹیم کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ مہمان ٹیم نے سیریز میں پورے جذبے کے ساتھ کرکٹ کھیلا اور آخری میچ میں لوکیش راہول اور رشبھ پنت کی بہترین اننگز کی بھی تعریف کی۔ ہندوستان کو پانچویں اور آخری ٹسٹ میں انگلینڈ سے118 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اسی کے ساتھ اسکا انگلینڈ دورہ 4-1 کی ٹسٹ سیریز شکست کے ساتھ ختم ہوگیا۔ حالانکہ اس سیریز میں ہندوستانی ٹیم نے کئی مرتبہ بڑی غلطیاں کیں اور ہاتھ آئے مواقع گنوائے وہیں کپتان نے ٹیم کا مکمل دفاع کیا۔ اوول میدان پر کھیلے گئے پانچویں میچ میں464 رنز کے بڑے ہدف کے سامنے ہندوستان کی دوسری اننگز میں صرف راہول اور پنت ہی پچ پر ٹک سکے اور ہندوستان کی جیت کی امید کو آخر تک برقرار رکھا۔ راہول نے 149 رنز اور پنت نے114 رنز بنائے ۔ میچ کے بعد کانفرنس میں کوہلی نے دونوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں نے بڑے مقابلے میں بہترین کرکٹ کھیلا۔ تین اہم وکٹ گرنے کے بعد ان کی اننگز قابل تعریف تھی۔کپتان نے اس سیریز کو ٹسٹ کرکٹ کی بہترین مثال قرار دیتے ہوئے کہا،اگرچہ ہم یہ سیریز 4-1 سے ہارگئے ہیں لیکن یہ حقیقت ہے کہ ہم پورے جذبے کے ساتھ کرکٹ کھیلا تھا۔ پنت اور راہول نے بھی یہ دکھا دیا ہے کہ ان کی ٹیم میں کتنی اہمیت ہے ۔ یہ ٹسٹ سیریز کرکٹ کے پھر سے نئے سرے سے کھڑے ہونے کی مثال ہے ۔ہندوستانی کپتان نے کہا ہم نیتجہ کے سلسلے میں بات نہیں کرتے ، لیکن ہم صرف میچ میں کھیلنا چاہتے ہیں۔ ہم انتظار کررہے تھے کہ آگے کیا ہوگا کیونکہ یہ فارمیٹ ایسا ہے جس میں کچھ بھی ہوسکتا ہے ۔ ہم بھلے ہی میچ ہار گئے ہوں لیکن رشبھ کی تعریف کرنی ہوگی جو میدان پر پوری مضبوطی کے ساتھ کھیلیں۔سیریز ہارنے کے سلسلے میں کوہلی نے تسلیم کیا کہ ٹیم کے اچھے موقع گنوائے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں شکست کا دکھ ہے ۔ ہم اس بات کا تجزیہ کریں گے کہ ہم نے کہاں غلطی کی۔ ہمارے پاس اچھے مواقع تھے لیکن ہم اس کا فائدہ نہیں اٹھا سکے ۔ جب دونوں ہی ٹیمیں جیتنے کے لئے کھیل رہی ہیں تب 4-1 کے نتیجے سے پتہ چلتا ہے کہ دونوں ہی ٹیموں نے کتی جدوجہد کی اور ایک بھی میچ ڈرا نہیں ہوا۔