ہندوستان نے ٹوئنٹی 20 درجہ بندی میں پہلا مقام گنوادیا

دبئی۔ 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) گذشتہ رات آئی سی سی ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف شکست کے بعد ہندوستانی ٹیم کو مختصر ترین کرکٹ کی عالمی درجہ بندی میں اپنا پہلا مقام گنوانا پڑا ہے لیکن قومی ٹیم کے اسٹار کھلاڑی ویراٹ کوہلی اور روی چندرن اشون کو بہترین مظاہروں کا فائدہ ہوا ہے اور وہ بالترتیب دوسرے اور تیسرے مقام پر پہنچ چکے ہیں اور یہ ان کے کیریئر کا بہترین مقام ہے۔ آئی سی سی کے بیان میں کہا گیا ہیکہ ہندوستانی کھلاڑی ویراٹ کوہلی اور روی چندرن اشون اپنے کیریئر میں درجہ بندی کا بہترین مقام حاصل کرلیا ہے جیسا کہ بنگلہ دیش میں منعقدہ ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے اختتام کے بعد تازہ ترین ریلائنس آئی سی سی درجہ بندی جاری کردی گئی ہے۔ دریں اثناء سری لنکا نے دوبارہ اپنا پہلا مقام حاصل کرلیا ہے جو دراصل فائنل میں اس کی ہندوستان کے خلاف کامیابی کا نتیجہ ہے اور اس طرح اس نے پہلی مرتبہ ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ خطاب بھی حاصل کرلیا ہے۔ سری لنکا کے فی الحال 133 نشانات ہیں۔ کوہلی جوکہ 319 رنز کے ذریعہ ٹورٹمنٹ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کیا جنہوں نے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کے خلاف ناقابل تسخیر 72 اور فائنل میں سری لنکا کے خلاف 77 رنز کی اننگز کھیلی جس کی بدولت وہ پہلی مرتبہ اپنے کیریئر 889 درجہ بندی کے نشانات حاصل کرلئے ہیں جبکہ پہلے مقام پر آسٹریلیا کے آرون فنچ موجود ہیں۔