مین آف دی میچ کلدیپ کی شاندار بولنگ
راہول کی یادگارسنچری،بٹلر کی تنہا کوشش رائیگاں
مانچسٹر۔4 جولائی(سیاست ڈاٹ کام ) چائنامین کلدیپ یادوکی شانداربولنگ اور لوکیش راہول کی بہترین سنچری کی بدولت ہندستان نے دورۂ انگلینڈ کا شاندار آغاز کرتے ہوئے میزبان ٹیم کوپہلے ٹوئنٹی 20 بین الاقوامی میچ میں آٹھ وکٹ سے ہراکر کرتین میچوں کی سیریز میں 0۔1کی سبقت حاصل کرلی ہے ۔کلدیپ نے اپنے کیرئیر میں پہلی مرتبہ ٹوئنٹی20 میچ میں پانچ وکٹ حاصل کئے اور انگلینڈ20 اوور میں آٹھ وکٹ کے نقصان159 رن ہی بناسکا۔ اس ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے ہندستان نے شکھر دھون کاوکٹ پہلے ہی اورر میں گنوادیا لیکن اس کے بعدمیدان میں اترے راہول کی شانداربیٹنگ کی بدولت دو وکٹ پر163 رن بناکر میچ18.2 اووور میں ہی ختم کردیا۔ کلدیپ کو ان کی شانداربولنگ کیلئے مین آف دی میچ ملا۔راہول نے54 گیندوں پر 10چوکے اور پانچ چھکے لگاتے ہوئے101 رنز بنائے ۔ انہوں نے انگلینڈکے فاسٹ بولر اور اسپنر میں سے کسی کو بھی نہیں بخشا۔شکھردھون کے چار رنز بناکر پہلے اوورمیں بولڈ ہوجانے کے بعدراہول اوراوپنر روہت شرما نے دوسرے وکٹ کے لئے123 رنوں کی شاندار شراکت داری کی جس میں روہت کا تعاون محض23 رنزکا رہا۔انہوں نے 30گیندوں میں تین چوکے اور ایک چھکا لگایا۔26 سالہ راہول نے اپنے50 رنزچھ چوکوں اور دوچھکوں کی مدد سے پورے کئے ۔غضب کی خوداعتمادی کے ساتھ کھیل رہے انہوں نے اپنی دوسری سنچری17ویں میچ میں پوری کرلی۔ اسی درمیان کپتان ویراٹ کوہلی نے بھی اس میچ میں اپنا آٹھواں رنز بنانے کے ساتھ ہی ٹی 20 میں2000 رنز 60 میچوں میں پورے کرلئے ۔سیریز کا پہلا میچ پوری طرح ہندستان کی گرفت میں آچکا تھا اور راہول کو اپنی دوسری سنچری نزدیکی نظر آرہی تھی اور انہوں نے ایک رن کے ساتھ اپنی دوسری سنچری مکمل کی اور ڈریسنگ روم کی طرف اشارہ کرکے اسکا جشن بھی منایا۔ راہول نے اپنی سنچری53 گیندوںمیں مکمل کی اورکپتان ویراٹ نے چھکا لگاکر میچ ختم کیا۔اس سے قبل انگلینڈکے جوس بٹلر نے 46گیندوں پر آٹھ چوکے اور دو چھکے لگاکرسب سے زیادہ69 رنز بنائے اور جیسن رائے کے ساتھ پہلے وکٹ کے لئے 50 رنز کی ساجھیداری کی۔ایک وقت ایسا بھی تھاجب انگلینڈایک وکٹ پر95 رن پر بناکراچھے موقف میں تھا لیکن کلدیپ نے پانچ وکٹ لے کرانگلینڈ کی اننگزکو ڈھیرکردیا۔کلدیپ نے بٹلر،الیکس ہیلس،کپتان ایان مورگن،جانی بیئراسٹو اورجیوروٹ کے وکٹ لئے ان میں سے دوبیٹسمینوںکومہندرسنگھ دھونی نے اسٹمپ کیا۔ رائے نے 30 رنزبنائے ۔