ہندوستان نے بنگلہ دیش کو بھی شکست دے دی

دبئی۔22 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) ایشیا کپ کے سوپر 4 مرحلے کے پہلے میچ میں ہندوستان نے بنگلہ دیش کو7وکٹوں سے شکست دیدی۔بنگلہ دیش 173رنز بناسکے ۔ ہندوستان نے36.2 اوورز میں3 وکٹوں پرہدف حاصل کرلیا۔ کپتان روہت شرما نے ٹاس جیتا اور پہلے بولنگ کو ترجیح دیتے ہوئے بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ہندوستان نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے حریف ٹیم کو 173 رنز پر ڈھیرکردیا۔بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن معراج 42 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ مشرفی مرتضیٰ 26 اور محمود اللہ 25 رنز بنائے۔ ایونٹ کا پہلا میچ کھیلنے والے رویندر جڈیجہ نے سب سے زیادہ 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، بمرا اور بھونیشوکمار کے حصے میں فی کس 3 وکٹیں آئیں۔آسان ہدف کیلئے ہندوستان کے کپتان روہت شرما نے 83 رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی۔دھون نے 40 رنزبنائے انہیں شکیب الحسن نے ایل بی ڈبلیو آوٹ کیا۔دھونی نے 33رنز بنائے۔رائیڈو 13رنزبناکر آوٹ ہوئے۔یاد رہے کہ ٹورنمنٹ میں ہندوستان کی یہ مسلسل تیسری کامیبابی ہے اور دفاعی چمپئن ٹیم نے ٹورنمنٹ میں خود کو پھر ایک مرتبہ خطاب کا دعویدار بنالیا ہے۔