ہندوستان نے انڈونیشیا کو ہرا دیا

اوبیر کپ سیمی فائنل میں اولین رسائی
نئی دہلی ، 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی خواتین کی بیڈمنٹن ٹیم نے آج تاریخ رقم کی جبکہ وہ پہلی مرتبہ اوبیر کپ ٹورنمنٹ کے سیمی فائنلس میں پہنچ گئیں، جس کیلئے انھوں نے انڈونیشیا کے مقابل یہاں سیری فورٹ اسپورٹس کامپلکس میں کوارٹرز میں 3-0 کی جیت درج کرائی۔ سائنا نہوال نے 21-17، 21-10 کی کامیابی کیساتھ ہندوستان کی قیادت کی جس کے بعد پی وی سندھو اور پھر جوالا گٹہ و اشونی پونپا کی جوڑی نے فتح دلائی۔