میڈرڈ۔19 جون (سیاست ڈاٹ کام) کپتان رانی اور گرجیت کور کے ڈبل سے ہندستانی خاتون ہاکی ٹیم نے فیصلہ کن پانچویں اور آخری میچ میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور میزبان اسپین کو 4۔1 سے شکست دے کر سریز 2۔2 سے ڈرا کر لی۔ہندستان نے پہلا میچ 0۔3 سے گنوایا تھا لیکن دوسرے میچ میں 1۔1 سے برابر ی کی تھی۔ ہندستان نے تیسرا میچ 3۔2 سے جیت لیا اور چوتھا میچ 1۔4 سے گنوا دیا۔خواتین ٹیم نے پانچویں میچ میں 4۔1 کی شاندار جیت سے سریز برابر کر لی۔خواتین ٹیم کی اس شاندار فتح میں کپتان رانی نے 33 ویں اور 37 ویں اور گرجیت نے 44 ویں اور50 ویں منٹ میں گول کئے ۔اسپین کا واحد گول ریرا نے 58 ویں منٹ میں کیا۔دفاعی کھلاڑی گرجیت نے اپنے دونوں گول پنالٹی کارنر پر بنائے ۔دنیا میں 11 ویں نمبر کی ٹیم ہندستان نے اس کامیابی سے ا سپین دورے کا اختتام خوشگوار انداز میں کیا۔