ہندوستان نے آئی سی سی کی درخواست مسترد کردی

نئی دہلی۔26 فبروری (سیاست ڈاٹ کام)ہندوستانی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی اجلاس کے دوران کولکتہ میں آئی پی ایل میچ کی درخواست مستردکردی ہے۔ عالمی باڈی کا سالانہ اجلاس کولکتہ میں 22 تا 26 اپریل کے درمیان ہوگا۔ اس موقع کی مناسبت سے میزبان بی سی سی آئی سے خواہش کی گئی تھی کہ ایک میچ ایڈن گارڈنز میں کروایا جائے تاکہ مندوبین کرکٹ میچ سے محظوظ ہوسکیں لیکن ہندوستان نے یہ درخواست مسترد کردی ہے۔ بی سی سی کے ایک سینئر عہدیدار کے مطابق چونکہ شیڈول جاری ہوچکا ہے اور اس موقع پر کسی بھی قسم کی تبدیلی ممکن نہیں کیونکہ اس کا اثر پورے ٹورنمنٹ پر پڑے گا۔
ے۔