ہندوستان میں 2012 تا 2014ء جہیز کیلئے 25 ہزار خواتین کی موت

نئی دہلی ۔ 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) تقریباً 25 ہزار خواتین یا تو ہلاک کردی گئیں یا پھر خودکشی کرنے پر مجبور ہوگئیں کیونکہ ان کے سسرالی رشتہ دار جہیز کے سلسلہ میں انہیں ہراساں کررہے تھے۔ مرکزی وزیر مینکا گاندھی نے آج لوک سبھا میں اس کا انکشاف کیا۔ 30 ہزار جہیز کے مقدمے 2012 تا 2014ء درج رجسٹر کئے گئے ۔ وہ انسداد جہیز قانون کے بارے میں ایک سوال کا جواب دے رہی تھیں۔