ہندوستان میں نائجیریائی طلبہ پر حملے افسوسناک ،نائجیریا میں مقیم ہندوستانی برادری بھی حملوں کی مخالف

نئی دہلی ۔ 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان میں افریقیوں پر بڑھتے حملوںکے درمیان نائجیریا میں مقیم ہندوستانی برادری نے بھی اپنے ملک میں رہنے والے نائجیریوں کے حق میں آواز اٹھائی اور کہا کہ اس طرح کے حملے بدبختانہ ہے۔ اس سے بیرونی شہریوں پر سے اعتماد اٹھ  جائے گا۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ افریقی شہری بھی ہندوستان میں رہنے کیلئے پورا  حق رکھتے ہیں۔ اسی طرح نائجیریا اور دیگر افریقی ممالک میں لاکھوں ہندوستانی مقیم ہیں۔ افریقی ملک میں 35 ہندوستانی مقیم ہیں جبکہ تقریباً 30 ہزار نائجیریائی باشندے تعلیم، طب، سیاحت اور تجارت کیلئے ہندوستان کا سفر کرتے ہیں۔ واضح رہیکہ گریٹر نوئیڈا میں گذشتہ ہفتہ ایک 17 سالہ ہندوستانی لڑکے کیلئے نکالے گئے مشعل جلوس کے دوران کئی افراد نے نائجیریائی طلبہ پر حملہ کیا تھا۔
یہ طالب علم منشیات کی زائد مقدار لینے پر فوت ہوا تھا۔ نوئیڈا کے شہریوں کا احساس تھا کہ نائجیریائی باشندے منشیات کا کاروبار کرتے ہیں اور اس کی وجہ سے طالب علم کی موت واقع ہوئی ہے۔