ہندوستان میں د س سالوں تک مضبوط او رفیصلہ لینے والی حکومت کی ضرورت ہے۔ این ایس اے دول

قومی سکیورٹی مشیر نے ایک پروگرام میں کئی مسائل پر اپنی بات رکھی‘ انہو ں نے کہاکہ کمزور اتحاد ہمارے ملک کے لئے نقصاندہ ثابت ہوگا۔

نئی دہلی۔قوم سکیورٹی مشیر ( این ایس اے)اجیت دول نے کہاکہ ہندوستان کو اگلے دس سالوں تک مضبوط ‘ مستحکم اور فیصلہ کن حکومت کی ضرورت ہے۔

جو سخت فیصلے لے سکے‘ جو لوگوں کے فائدے کے لئے ہو‘ بھلے ہی عوام کو پسند آنے والے فیصلے نہیں ہوں۔

کمزور اتحاد ملک کو بے حد نقصان پہنچانے والا ہوگا۔ اس کے لئے ملک نرم طاقت نہیں بن سکتا۔

ملک میں سخت فیصلے لینے کی ضرورت ہے۔

دول نے کہاکہ اگر ہمیں بڑی طاقت بننا ہے تو ملک کو معاشی طور پر مضبوط ہونا ہوگا اور بین الاقوامی سطح پر مضبوطی کے ساتھ اپنے کردار کا انتخاب کرنا ہوگا۔

یہ اس وقت ممکن ہے جب ہم تکنیکی طور پر مضبوط ہونگے۔

انہو ں نے چین کی کمپنیو ں کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ وہاں کی حکومت نے انہیں تعاون کیاہے۔جس کی وجہہ سے ان کمپنیاں ساری دنیا میں جانی جاتی ہیں۔

ہم بھی چاہتے ہیں کہ یہاں کے کمپنیاں اچھا مظاہرہ کریں ‘ اور ہندوستان کی ترقی میں اپنا تعاون کریں۔

سردار پٹیل میموریل لکچر سے خطاب کرتے ہوئے اجیت دول نے کہاکہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ سال2030تک ہندوستان تیسری سب سے بڑی معیشت بن جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ فرضی اور جھوٹی کہانیوں سے فرقہ پرست تشدد اور فسادات رونما ہوتے ہیں۔

اس لئے ہمیں ان سے بچنے کی ضرورت ہے۔کیونکہ اقتدار منتخب عوامی نمائندوں سے نہیں ہوتا بلکہ ان کے بنائے ہوئے قانون کے ذریعہ ہوتا ہے‘ اس لئے قانون کی حکمرانی ضروری ہے۔