ہندوستان میں ابوظہبی سیاحت کی جانب سے روڈ شوز

دوبئی ۔ 27 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ابوظہبی میں گزشتہ ایک سال میں ہندوستانی شہریوں کی تعداد میں بیرونی ہوٹل سیاحوں کی حیثیت سے اضافہ ہوا ہے ۔ اس تناظر میں وزارت سیاحت امارات نے ہندوستان کے پانچ شہروں میں روڈشوز شروع کئے ہیں تاکہ ہندوستانی عوام کو سیاحت کے لئے ابوظہبی ترجیح منزل کے طورپر پیش کیا جاسکے ۔ ان روڈ شوز کو ابوظہبی سیاحت و ثقافت اتھاریٹی نے ممبئی ، احمدآباد ، بنگلور اور چینائی ونئی دہلی میں 29 اگست تک منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ان روڈ شوز میں ابوظہبی سیاحت سے وابستہ 14 ادارے جن میں اتحاد ایرویز ، ایس آئی لینڈ ہوٹلس ، ٹور آپریٹرس قابل ذکر ہیں۔