دوبئی ۔ 25 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) متحدہ عرب امارات عنقریب اپنا ایک آئی ٹی وفد ہندوستان روانہ کریگا جہاں وہ بین الاقوامی نمائش میں شرکت کریگا تاکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی شعبہ میں دونوں ممالک ترقی کرسکیں۔ امارات کی آئی ٹی پرموشن باڈی جو الیکٹرانکس اینڈ کمپیوٹر سافٹ ویر ایکسپورٹ پروموشن کونسل (ESC) کہلاتی ہے، آئی ٹی وفد کے دورہ کے انتظامات کررہی ہے جو انڈیا سافٹ 2015ء میں شرکت کریگا جس کا انعقاد نئی دہلی میں 12 اور 13 فبروری کو ہوگا۔ دریں اثناء ای ایس سی کے علاقائی ڈائرکٹر برائے مشرقی وسطیٰ کمل وچھانی نے کہا کہ ای ایس سی میں اب کونسل کی سرگرمیوں کو ایک نئی جہت دی جارہی ہے اور عالمی سطح کے علاوہ ہندوستان میں بھی نیٹ ورکنگ مواقع پیدا کرتے ہوئے اس کی قدر میں اضافہ کیا جارہا ہے تاکہ عالمی سطح پر ہندوستان اور متحدہ عرب امارات دونوں کو اپنی جیت کا احساس ہوسکے کیونکہ استفادہ کنندگان میں دونوں ملک شامل ہوں گے۔