ہندوستان فیفا انڈر 17 ویمنس ورلڈ کپ کا میزبان

نئی دہلی۔ 16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) فیفا کے صدر گیانی انٹانٹینو نے آج اعلان کیا ہے کہ ہندوستان کو انڈر 17 ویمنس ورلڈ کپ 2020ء کی میزبانی دی گئی ہے ۔ فیفا کونسل کا میامی میں منعقدہ اجلاس کے دوران صدر گیانی نے کہا کہ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ ہندوستان کو انڈر 17 ویمنس ورلڈ کپ کی میزبانی سونپی ہے۔ 2017ء میں انڈر 17 مینس ورلڈ کپ کے بعد ہندوستان اب دوسرے ورلڈ کپ کی میزبانی کررہا ہے۔