’’ یو سی ویب ‘‘ کا کرکٹ سروے ، شرکاء کی دانست میں آسٹریلیا کی دوسری پوزیشن
نئی دہلی ، 12 مارچ ( ای میل ) ٹیم انڈیا کو ’ورلڈ چمپینس‘ ٹائٹل برقرار رکھنے میں کامیابی ملے گی، یہ بات حالیہ آن لائن سروے سے سامنے آئی، جو بڑے موبائل براؤزر ’یو سی براؤزر‘ نے منعقد کرایا۔ یہ ہندوستان کا نمبر ایک موبائل براؤزر ہے جو StatCounter کے مطابق ختم سال 2014ء تک 40% مارکیٹ شیئر حاصل کرچکا ہے۔ یہ سروے ملک بھر سے 10,000 شرکاء کے ردعمل پر مبنی ہے، جس میں سے تقریباً 74% شرکاء نے ہندوستان کو خطابی فتح کیلئے پسندیدہ ٹیم قرار دیا ہے۔ آسٹریلیا کا بدستور دوسرا مقام ہے جبکہ 55% شرکاء کی دانست میں فائنل ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہوگا۔ ایک دلچسپ انکشاف میں معلوم ہوا کہ زائد از 27% لوگ ’کرکٹ ایپس‘ کے ذریعہ اپنے موبائل فونس پر ورلڈ کپ میچز کا مشاہدہ کررہے ہیں۔ سروے کی دیگر تفصیلات یہاں گرافکس میں دی گئی ہے۔