اسلام آباد۔یکم ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) چیئرمین پی سی بی شہر یار خان نے مودی حکومت سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا دو طرفہ سیریز سے بھاگنے کا معاملہ ایشین کرکٹ کونسل میں اٹھائیں گے۔شہریار خان نے میڈیا سے گفتگو میں مودی حکومت کو پاک ۔ہند سیریز میں رکاوٹ قرار دیا۔چیئرمین پی سی بی نے اس سے قبل سینیٹ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس میں کہا تھا کہ بلوچستان، فاٹا اور کراچی میں کرکٹ اکیڈیمیز قائم کی جا رہی ہیں۔کراچی کی اکیڈمی لیجنڈ کرکٹر حنیف محمد مرحوم کے نام سے منسوب کی جائے گی۔
مانچسٹر یونائٹیڈ اورساؤتھمپٹن کی کامیابی
لاہور۔یکم ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) لیگ فٹبال کپ کے میچز میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور ساؤتھیمپٹن نے کامیابی حاصل کی ہے۔ لیگ فٹبال کپ کے میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ اورویسٹ ہیم کی ٹیموں میں مقابلہ تھا جہاں مانچسٹر یونائیٹد نے کھیل کا پہلا گول دوسرے ہی منٹ میں بنالیا ۔ مخالف ٹیم نے ہمت نہ ہاری اور 35ویں منٹ میں واپسی کر کے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کر دیا۔ مانچسٹر کی ٹیم نے حریف گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملوں کا سلسلہ جاری رکھا جس کے نتیجے میں وہ تین مزید گولز کرنے میں کامیاب ہوئے جبکہ ویسٹ ہیم کی ٹیم ایک گول سے آگے نہ بڑھ سکی۔
ایونٹ میں ہونے والے دوسرے میچ میں ساؤتھیمٹن اور آرسنل کی ٹیمیں میدان میں اتریں۔ ساؤتھیمٹن نے میچ کے آغاز سے ہی حریف ٹیم پر دباؤ ڈالے رکھا اور انہیں جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔ انہوں نے آرسنل کو 2-0 گولز سے شکست دی۔