تھروننتاپورم۔31ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان نے سخت حریف مالدیپ کو 3-2سے شکست دیتے ہوئے ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن ( ساف) چمپئن شپ کے فائنل میں ریکارڈ دسویں مرتبہ رسائی حاصل کرلی ہے ۔ یہاں کھیلے گئے سیمی فائنل مقابلہ میں جے جے لال پھیکولانے دو گول اسکور کرتے ہوئے سنسنی خیز مقابلہ میں ہندوستان کو کامیابی دلوائی ہے ۔ انڈین سوپر لیگ میں شاندار مظاہرہ کرنے والے لال پھیکولا نے اس مقابلہ میں بھی اپنے فام کو برقرار رکھتے ہوئے 34اور 66ویں منٹ میں گول اسکور کئے ۔ جب کہ 25ویں منٹ میں کپتان سنیل چھتری نے گول کیا ۔