چینائی، 23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان رواں سال ورلڈ برج چمپئن شپ کی میزبانی کرے گا۔ برج فیڈریشن آف انڈیا کے صدر این آر کیروباکرا موتھے نے بتایا ہے کہ ورلڈ برج فیڈریشن کونسل نے اپنے اجلاس میں میگا ایونٹ کی میزبانی ہندوستان کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ میگا ایونٹ 26 ستمبر سے 10 اکتوبر تک چینائی میں کھیلا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی میزبانی ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے اور ہم اس کے کامیاب اور یادگار انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے سرتوڑ کوشش کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ایونٹ میں 30 ممالک سے زائد از 800 کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے۔ واضح رہے کہ ہندوستان کو پہلی بار ورلڈ برج چمپئن شپ کی میزبانی ملی ہے۔