ہندوستان جارحانہ کرکٹ کھیلے گا:رہانے

میلبورن ۔25 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام )ہندستانی ٹسٹ ٹیم کے نائب کپتان اجنکیا رہانے نے کہا ہے کہ موجودہ سیریز میں آسٹریلیا کے خلاف برتری حاصل کرنے کے لئے مہمان ٹیم کو اب بہتر کھیل دکھانا ہوگا اور خاص کر بیٹسمینوں کے لئے ذمہ داری نبھانا اہم رہے گا۔ ہندستان اور آسٹریلیا کے درمیان موجودہ سیریز میں دونوں ٹیمیں 1-1 کی برابری پر ہیں اور 26 دسمبر سے شروع ہونے والے تیسرے میلبورن ٹسٹ میں ان کی نگاہیں برتری حاصل کرنے پر مرکوز ہیں ۔ ہندستان نے پرتھ میں دوسرا میچ 146 رنز سے گنوایا تھا جس کے بعد اس پر دباو زیادہ رہے گا۔ اس میچ میں مہمان ٹیم کے بیٹسمینوں نے کافی مایوس کیا تھا۔ رہانے نے یہاں پریس کانفرنس میں کہاکہ ہمارے لئے پچ کے بارے میں سوچنے کی بجائے اب کچھ اچھی کرکٹ کھیلنے کا وقت ہے۔ میں میلبورن میچ کو لے کر بہت حوصلہ افزا ہوں۔ ہم سب جانتے ہیں کہ باکسنگ ڈے میچ کی کتنی اہمیت ہے۔ ہم اب سیریز میں 1-1 کی برابری پر ہیں اور پرتھ میں ہم نے برتری کا موقع گنوا دیا لیکن میلبورن میں ہم اپنی برتری کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے لیے اب تیسرے میچ کے ہر سیشن میں اچھی کارکردگی کرنا ضروری ہو گا۔ ٹسٹ کرکٹ میں یہی سب سے اہم ہے۔ ہمیں اس میچ میں اپنا صد فیصد سے زیادہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا کیونکہ کسی بھی سیشن میں میچ تبدیل ہو سکتا ہے۔ مڈل آرڈر رہانے نے اپنے ذاتی کھیل کے ضمن میںکہا کہ ان کے لیے صورتحال کو سمجھ کر کھیلنا ضروری ہے اور تیسرے میچ میں ان کی توجہ اسی پر ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ میں جارحانہ بیٹسمین ہوں لیکن مجھے صورتحال کو سمجھنا بھی ضروری ہے۔ میں صرف میدان پر نہیں بلکہ اپنے کمرے اور ڈریسنگ روم میں بھی حالات کے بارے میں سوچتا رہتا ہوں۔ ہم سب آسٹریلیائی حملے کو جانتے ہیں اور ایسے میں جائزہ بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اس میچ میں ایسا ہی ہوگی۔ میں جس طرح کی بیٹنگ کررہا ہوں ، ایڈیلیڈ سے پرتھ تک ، میری پلٹ وار کرنے کی ذہنیت تھی اور میں جس لے میں بیٹنگ کررہا تھا ، شاید سنچری کا ڈبل سنچری بھی بن سکتی ہے۔ رہانے نے کہاکہ آسٹریلیائی بولر کافی اچھے ہیں ایسے میں مڈل آرڈر میںکھیلنے سب سے اچھا انتخاب ہے لیکن وہاں دیر تک ٹہرنے کی ضرورت ہے کہ آپ اپنا وقت لے کر کھیلیں۔ ہماری ٹیم میں چتیشور پجارا ہمیشہ اپنا وقت لے کر کھیلتے ہیں اور اس طرح سے بیٹنگ ضروری ہے۔