گلاسگو15 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی دو ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے فائنل میں ہندوستان بی ٹیم نے ہندوستان اے ٹیم کو5-4 سے شکست دے کر پہلی عالمی ٹیم بلیڈرس چیمپئن شپ کا خطاب جیتا ۔ ہندوستان کی دونوں ٹیموں میں سب سے سینئر کھلاڑی شامل تھے اور انہو ںنے ایک دوسرے کو سخت ٹکر دی لیکن آخر میں بھارت بی ٹیم نے بازی ماری ۔ اس ٹیم میں پنکج اڈوانی، روپیش شاہ ،اشوک شاڈلی اور دیویندر جوشی شامل تھے۔ ہندوستان کی اے ٹیم میں آلوک کمار ،سورو کو ٹھاری ،قطب ستوالا اورلچندر بھاسکر شامل تھے ۔ آخری سیشن میں روپیش شاہ نے آلوک کمار کو جبکہ پنکج اڈوانی نے سورو کوٹھاری کو شکست دی ۔ دیویندر جوشی اور اشوک شاڈلی نے بھی اپنے میچ جیتے ۔ اس سے پہلے سیمی فائنل میں بھارت کی اے ٹیم نے انگلینڈ اے کو 5-1سے ، جبکہ ہندوستان بی ٹیم نے آئر لینڈ کو 6-0سے شکست دی تھی۔
پنکج اڈوانی کی قیادت میں ہندوستان بی ٹیم نے یہاں پہلی عالمی بلیرڈس ٹیم چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیتا جبکہ بھارت کی اے ٹیم کو چاندی کا تمغہ ملا ۔ فاتح ٹیم میں اڈوانی کے علاوہ روپیش شاہ،اشوک شاڈلی اور دیویندر جوشی شامل تھے ۔ انہو ںنے کل رات یہاں کھیلے گئے دلچسپ فائل میں ایک دوسرے قومی ٹیم ہندوستان کی اے ٹیم کو 5-4 سے شکست دی ۔ بین الاقوامی بلیڈرس اور سنوکر فیڈریشن نے اپنی نوعیت کی اس پہلی چیمپئن شپ کا انعقاد دولت مشترکہ کھیلوں کے فورا بعد کرنے کا فیصلہ کیا تھا تا کہ اس کے چار سال بعد ہونے والے ان کھیلوں میں شامل کیا جاسکے ۔ اس جیت سے کیو کھیلوں کے ہندوستان کی چوٹی کے کھلاڑی اڈوانی کے عالمی خطاب کی تعداد 10 ہوگئی ہے ۔ بنگلور کا یہ اسٹار کھلاڑی اب کسی بھی کھیل میں سب سے زیادہ ورلڈ کپ خطاب جیتنے والا ہندوستانی بن گیا ہے ۔ اپنی جیت کے بعد میں اڈوانی نے کہا کہ یوم آزادی کے دن ہندوستان کیلئے طلائی تمغہ جیتنا خواب سچ ہونے جیسا ہے ۔ ہم اس سے بہتر نتائج کی امید نہیں کرسکتے تھے کیونکہ دونوں ٹیموں نے ہمارے خوبصورت ملک کیلئے سونے اور چاندی کا تمغہ جیتا ۔ عالمی خطابوں کی تعداد ڈبل پوائنٹس میں پہنچانے والا واحد ہندوستانی بننے پر انہوں نے کہا کہ دس نمبر میرے تصور سے بھی کافی آگے ہے ۔ یہ کچھ وجوہات کی بنا پر خاص ہے ۔
پہلا تو قدرتی ہے کہ یہ دسواں ہے دوسرا یہ کہ میرا پہلا ٹیم خطاب ہے اور ساتھی ہندوستانی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا شاندار احساس رہا ۔ فائنل میں مقابلہ کافی دلچسپ رہا ۔ یہ بیسٹ آف نائن کا مقابلہ تھا اور اس میں ایک بار میں تین کھلاڑی 60 منٹ کے تین راونڈ کھیل رہے تھے ۔ الوک کمار ،سوروکوٹھاری ،قطب ستوالا اور بالچدر بھاسکر کی بھارت کی اے ٹیم پہلے تین راونڈ کے بعد2-1 سے آگے چل رہی تھی ۔ دوسرے دور میں ہندوستان نے اگرچہ 2-1 سے جیت درج کی ۔ آخری دور میں دونوں ٹیموں کی نگاہ دو جیت پر تھی اور ایسے اہم موڑ پر اڈوانی اور شاہ نے شاندار مظاہرہ کر کے جیت درج کی ۔ اڈوانی نے کوٹھاری کو 616-213 سے جبکہ شاہ نے الوک کو 379-90سے شکست دی ۔ اس سے پہلے سیمی فائنل میں ہندوستان کی اے ٹیم نے انگلینڈ اے کو5-1 سے جبکہ ہندوستان بی ٹیم نے آ:ر لینڈ کو 0-6 سے شکست دی تھی ۔
دورہ اسپین کے بعد ہاکی ٹیم سے
دو کھلاڑی باہر
کراچی اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی ہاکی ٹیم ایشین گیمز کی تیاری کیلئے یکم ستمبر سے اسپین کا دورہ کریگی،جہاں وہ پانچ ٹسٹ میچوں کا سریز کھیلے گی جسمیں کھلاڑیوںکی جائز لینے کے بعد ستمبر میں کوریا میں ہونے والے ایشین گیمز کیلئے 16کھلاڑیوںکا انتخاب کرتے ہوئے دو کھلاڑیوںکو ڈراپ کردیا جائیگا۔