دبئی ۔ 15 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اس سال کے اواخر بین الاقوامی امن کانفرنس کی میزبانی کرے گا ، جس میں یو اے ای کے بانی صدر مرحوم شیخ زاید بن سلطان النیہان کی دنیا بھر میں امن و اتحاد کو پھیلانے کیلئے کی گئی کوششوں کو اجاگر کیا جائے گا۔ یہ کانفرنس جو نئی دہلی میں ’امن کے ذریعہ دنیا کی نشاۃ ثانیہ‘ کے نعرہ کے تحت 10 ڈسمبر کو منعقد شدنی ہے، اس کا اہتمام مرحوم شیخ زاید کی کوششوں کے اعتراف میں کیا جارہا ہے ، جنہوں نے یو اے ای پر زائد از 33 سال (1971تا 2004 ) حکمرانی کی۔ انڈیا اسکالرس کونسل جنرل سکریٹری شیخ ابوبکر احمد نے اس کانفرنس کے نعرہ کو لندن میں متعارف کرایا ہے۔