دبئی ۔7ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین درجہ بندی میں ہندوستانی ٹیم بدستور نمبر ایک مقام پر فائز ہے جبکہ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کو 1-1سے ڈرا کرنے کے باوجود آسٹریلیا کو ایک مقام کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے اور اب وہ پانچویں مقام پر چلی گئی ہے ۔ ہندوستان جس نے سری لنکا کو 3-0سے وائٹ واش کیا ہے اس سے ٹیم کے جملہ نشانات کی تعداد 125ہوگئی ہے ۔جبکہ آسٹریلیائی ٹیم کو بنگلہ دیش کے خلاف پہلے مقابلہ میں شکست برداشت کرنی پڑی جس سے اس کے اور نیوزی لینڈ کے جملہ نشانات 97ہوگئے ہیں لیکن قریبی فرق کی وجہ سے آسٹریلیا پانچویں مقام پر پہنچ گیا ۔