ہندوستان اے ایف سی انڈر 16 فائنل کا میزبان

نئی دہلی ، 2 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایشین فٹبال کنفڈریشن نے باضابطہ طور پر توثیق کردی ہے کہ ہندوستان اے ایف سی انڈر 16 فائنلس کا میزبان ہے، جو آئندہ سال منعقد ہوں گے۔ اس چمپئن شپ کے حوالے سے اے ایف سی نے اپنے تمام ممبر اسوسی ایشنس کو موسومہ مکتوب میں اعلان کردیا کہ ہندوستان اے ایف سی انڈر 16 چمپئن شپ 2016ء فائنلس کی میزبان قوم ہے۔ یہ زائد از ایک سال قبل مئی 2014ء کی بات ہے کہ آل انڈیا فٹبال فیڈریشن نے اس براعظمی چمپئن شپ کی میزبانی میں دلچسپی کا پہلی مرتبہ اظہار کیا تھا۔ اے آئی ایف ایف کا ماننا ہے کہ یہ چمپئن شپ بہترین تیاری ہے کہ ہندوستان 2017ء کے انڈر 17 فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کرے۔ اے آئی ایف ایف جنرل سکریٹری کشال داس نے کہا کہ یہ چمپئن شپ ہمارے لئے اچھی تیاری ہوگی۔