ممبئی ، 30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیز کے کیپٹن ڈارین سامی کو یہ اعتراف کرنے میں کوئی پس و پیش نہیں کہ جمعرات کے ورلڈ ٹوئنٹی 20سیمی فائنل میں میزبان ہندوستان پسندیدہ ہوگا لیکن انھوں نے زور دیاکہ اُن کی ٹیم ہرگز کمزور نہیں اور شائقین کرکٹ اپ سٹ کیلئے تیار رہیں۔ سامی نے میچ کے موقع پر یہاں میڈیا کو بتایا کہ میرے خیال میں ہندوستان کو 80-20 کی برتری ہے لیکن نتیجہ اس کے مطابق ہونا ضروری نہیں۔