ہندوستان آسان حریف نہیں:فہیم

دبئی ۔14ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ ہندوستانی ٹیم مستقل کپتان ویراٹ کوہلی کے بغیر بھی آسان حریف نہیں ہے جس کو آسان سمجھنے کی غلطی نہیں کی جا سکتی۔ فہیم اشرف نے مزید کہا کہ ہندوستان کیخلاف کھیلنا ہرپاکستانی کرکٹر کا خواب اوراچھی کارکردگی ترجیح ہوتی ہے اور انہیں بھی ایسا ہی موقع ملنے والا ہے جب وہ روایتی حریف کیخلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں گے۔