ہندوستان اور جنوبی افریقہ کا 4 جون کو ورلڈکپ مقابلہ

نئی دہلی۔24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )ہندوستان کرکٹ ٹیم 2019 آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کا پہلا میچ 4 جون کی بجائے 2 جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلی گی کیونکہ بی سی سی آئی کو آئی پی ایل فائنل اور بین الاقوامی کرکٹ کے درمیان 15 دن کا وقفہ لازمی طور پر برقرار رکھنا ہوگا جوکہ لودھا کمیٹی کی سفارش پر عمل آوری ہوگی۔اس فیصلہ کا پانچ روزہ آئی سی سی کے اجلاس کے دوران کولکتہ میں اعلان کیا گیا تھا۔ہندوستان 2011 میں ورلڈ کپ چمپیئن بنا جبکہ 2015 ء کے ایڈیشن میں سیمی فائنل تک پہنچا تھا اور اس مرتبہ بھی ہندوستان کو ورلڈ کپ کی پسندیدہ ٹیموں میں شمار کیا جارہا ہے ۔دس ٹیموں کے درمیان ورلڈ کپ 30 مئی سے14 جولائی 2019 تک انگلینڈ اور ویلز کے 12 مقامات پرکھیلا جائے گا۔ ٹورنمنٹ میں 48 مقابلے ہوگے، جن میں سے 45 گروپ مرحلے میں ہوں گے۔ ہر ٹیم گروپ مرحلے کے 9 میچوں میں شرکت کرے گی، اور اس کے بعد 1992 ورلڈ کپ کے طرز پر ناک آوٹ مرحلہ منعقد ہوگا۔انگلینڈ اور ویلس کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کو2015 ورلڈکپ کی میزبانی سے دستبرداری کے بعد ورلڈکپ 2019 کی میزبانی سے نوازا گیا ہے۔1999 کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہے کہ برطانیہ میں ورلڈ کپ منعقد کیا جا رہا ہے قبل ازیں انگلینڈ نے 1975، 1979 اور 1983 میں پہلے تین ورلڈ کپ ٹورنمنٹ کی میزبانی کی تھی۔بی سی سی کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرائط پر کہا 2019 ورلڈ کپ 2 جون کو شروع کرنے کا منصوبہ تھا لیکن آئی پی ایل 2019 مارچ 29 تا29 مئی کے درمیان کھیلا جائے گا اور ہمیں 15 دن کا فرق برقرار رکھنے کی ضرورت ہے اور 30 مئی کو ورلڈ کپ شروع ہو جائے گا لہذا 15 دن کے فرق کے مطابق ہم صرف 4 جون کوہی بین الاقوامی مقابلے کھیل سکتے ہیں جس کے لئے ہم نے اپنے پہلے مقابلے کی حریف ٹیم جنوبی افریقہ سے بات کی ہے اور وہ 2 کی بجائے 4 جون کو مقابلے کیلئے آمادہ ہیں۔ورلڈ کپ میں یہ پہلا موقع ہوگا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان پہلا مقابلہ نہیں کھیلا جارہا ہے حالانکہ ورلڈ کپ میں اکثر دونوں ٹییمں اپنا پہلا مقابلہ کھیلتی ہیں۔