دبئی 7 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام )آئی سی سی ٹسٹ رینکنگ میں ہندوستان کو تیسرا مقام حاصل کرنے کا موقع ہے کیونکہ آسٹریلیا نے چار ٹسٹوں کی سیریز کا پہلا میچ 9 ڈسمبر سے ایڈیلیڈ میں شروع ہورہا ہے۔ اس وقت ٹسٹ رینکنگ میں ہندوستان چھٹیں مقام پر ہے اور اگر آسٹریلیا کے خلاف پہلے میچ میں اسے کامیابی حاصل ہوتی ہے تو ٹیم کا مقام تیسرے نمبر پر پہنچ سکتا ہے ۔ آسٹریلیا بھی جو دوسرے مقام پر ہے، جنوبی آفریقہ کی سبقت کو کم کرنے کی کوشش کرے گی جو اس وقت سرفہرست ہے۔ اگر ہندوستانی ٹیم سیریز 4-0 سے جیت جاتی ہے تو 107 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ وہ آسٹریلیا کے بعد تیسرے نمبر پر ہوگی جبکہ 3-1 سے سیریز میں کامیابی کے نتیجہ میں ہندوستان بھی 104 پوائنٹس کے ساتھ انگلینڈ کے مساوی ہوگا ۔ آسٹریلیا اس وقت 117 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے مقام پر ہے ۔ سیریز 2-2 سے مساوی ہونے کی صورت میں ہندوستان اور آسٹریلیا موجودہ مقام پر برقرار ہیں گے ۔