نئی دہلی ۔ 21 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے لیجنڈری فاروڈر جیمی ڈائیر مانتے ہیں کہ ہندوستانی ٹیم فطری طور پر باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ اسے صرف کھیل کی بہتر منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ باصلاحیت ہندوستانی کھلاڑیوں میں روپیندر پال سنگھ نے مجھے سب سے زیادہ متاثر کیا ہے اور ہندوستانی ٹیم کو بہتر کوچ کی خدمات بھی دستیاب ہیں۔
ڈی ویلرس اور ڈومینی کی سنچریاں
پورٹ ایلزیبتھ ۔ 21 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے خلاف یہاں کھیلے جارہے دوسرے ٹسٹ میں میزبان بیٹسمین اے بی ڈی ویلرس اور جے پی ڈومینی نے سنچریاں اسکور کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو ایک مستحکم اسکور فراہم کیا ہے۔ تادم تحریر ٹسٹ کے دوسرے دن چائے کے وقفہ تک ڈی ویلرس (116) اور جے پی ڈومینی کی ناقابل تسخیر سنچری (118) کی بدولت جنوبی افریقہ 413/8 رنز اسکور کرلیا۔