ہندوستانی ہاکی ٹیم آسٹریلیا روانہ

نئی دہلی۔ یکم ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی جونیر مینس ہاکی ٹیم آج دورۂ آسٹریلیا کیلئے برسبین روانہ ہوچکی ہے جہاں وہ آسٹریلیا کے خلاف 5 مقابلوں کی ٹسٹ سیریز میں شرکت کرے گی جوکہ 2 تا 13 ڈسمبر کے درمیان کھیلے جائیں گے۔ ہندوستانی جونیر ہاکی ٹیم سے فتوحات کی اُمیدیں اسی لئے بھی وابستہ ہیں کیونکہ اس سے قبل سینئر ٹیم نے آسٹریلیائی دورہ کا کامیاب اختتام کیا ہے جیسا کہ سینئر ٹیم نے پانچ مقابلوں کی سیریز میں تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔ جونیر ہاکی ٹیم کیلئے دورہ آسٹریلیا میں تمام مقابلے آئندہ برس منعقد شدنی آٹھویں جونیر ایشیا کپ کی تیاریوں کا ایک حصہ ہے اور یہ ٹورنمنٹ بھی آسٹریلیا میں ہی کھیلا جائے گا۔