ہندوستانی ہاکی ٹیمیں یوتھ اولمپکس کے کوارٹر فائنل میں

بیونس آئرس۔12اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی انڈر18 مرد اور خاتون ہاکی ٹیموں نے زبردست کارکردگی کی بدولت یوتھ اولمپک گیمز کے فائیو اے سائیڈ ہاکی مقابلہ کے کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ہے ۔خاتون ٹیم نے اپنے پانچویں اور آخری پول اے میچ میں جنوبی افریقہ کو5-2 سے شکست دی جبکہ مرد ٹیم نے اپنے پول بی میچ میںکینیڈا کو5-2 سے شکست دی۔مرد ٹیم کی جیت میں سنجے نے چوتھے اور17 ویں، شوم آنند نے ویں، سدیپ چرماکو نے 10 ویں اور راہول کمار راج بھر نے 17 ویں منٹ میں گول کئے ۔کینیڈا کی جانب سے رون چائلڈس نے15 ویں اور16 ویں منٹ میں گول کئے ۔ ہندستانی ٹیم 12 نشانات کے ساتھ پول بی میں آسٹریلیا کے بعد دوسرے نمبر پر رہی۔ جونیئر خاتون ہاکی ٹیم اس طرح ہاکی5 اے سائیڈ مقابلہ میں اپنے پول اے میں12 نشانات لے کر دوسرے نمبر پر رہی جبکہ ارجنٹینا سرفہرست ہے۔ ہندستانی ٹیم کے لیے ممتاز خان نے دوسرے اور17 ویں منٹ، ریت نے10 ویں، لالریمسیامي نے12 ویں اور انشکا چودھری نے13 ویں منٹ میں گول کئے ۔ارجنٹینا کے خلاف گزشتہ میچ میں شکست کے بعد جنوبی افریقہ کے سامنے آخری پول میں ہندستانی خاتون ٹیم کے لیے یہ کامیابی اہم ثابت ہوئی جس کے ساتھ اس نے کوارٹر فائنل میں جگہ پکی کر لی۔ میچ کے ابتدائی دو منٹ میں ہندستان کے لیے ممتاز نے پہلا گول کیا۔ دونوں ہی ٹیموں کو پہلے کوارٹر میں اچھے موقع ملے اور جنوبی افریقہ نے 10 ویں منٹ میں کولا ڈی والا کے گول سے میچ کو 1-1 سے برابری پر پہنچا دیا۔ہندستان نے ریت کے گول سے برتری بنائی اور2-1 کی برتری حاصل کرلی۔ ریت نے ہاف ٹائم ختم ہونے سے پانچ سیکنڈ قبل یہ گول کیا۔