ہندوستانی کو دس ملین درہم کی لاٹری

دوبئی ۔ 3 اگست (سیاست ڈاٹ کام) متحدہ عرب امارات میں لاٹریوں کے چلن سے ایسا معلوم ہوتا ہیکہ ہندوستانیوں کی قسمت کا ستارہ عروج پر ہے کیونکہ اکثر یہ پڑھنے اور دیکھنے میں آتا ہیکہ فلاں فلاں ہندوستانی کو خطیر رقمی انعام حاصل ہوا ہے۔ تازہ ترین واقعہ میں بھی کیرالا کے ساکن ایک ہندوستانی کو 10 ملین درہم کا انعام حاصل ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق وازاپلیل یوہانن سائمن کو بگ ٹکٹ ریافل ڈرا میں ابوظہبی انٹرنیشنل ایرپورٹ پر یہ انعام حاصل ہوا۔ سائمن نے لاٹری کا ٹکٹ آن لائن خریدا تھا۔ انعام ملنے پر اس نے خوشی کا اظہار کیا۔ دوسری طرف خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق جب لاٹری کے منتظمین نے سائمن کو مبارکباد دی تو وہ اسے مذاق سمجھنے لگا۔ حیرت انگیز بات یہ ہیکہ انعام حاصل کرنے والے جن دس افراد کو فہرست میں شامل کیا گیا ہے ان میں سے صرف ایک شہری کا تعلق ملک شام سے ہے مابقی نو افراد کا تعلق ہندوستان سے ہے۔ لہٰذا یہ کہنا پڑتا ہیکہ بگ ٹکٹ رافیل (لاٹری) میں ہندوستانیوں کی قسمت کا ستارہ عروج پر ہے۔