ہندوستانی کلچر اور سائنس کے فروغ کیلئے یو اے ای میں پروگرام

دبئی۔ 24 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی کلچر اور سائنس کے فروغ کیلئے دو نئے پروگرام شروع کئے ہیں جن کے تحت تہذیبی تقاریب اور سائنس کے شعبہ میں اس ملک کے کارناموں پر لیکچرس کا اہتمام کیا جائے گا۔ ہندوستان کی رنگارنگ تہذیب کو جھلکانے کیلئے ’’اندرا دھنش‘‘ اور سائنسی ترقی و کامیابیوں سے واقف کروانے منتھن پروگرام کے تحت لیکچرس منعقد کئے جائیں گے۔ دبئی میں واقع ہندوستانی قونصل خانہ یہ ایک ماہ طویل تہذیبی پروگراموں کا آغاز کیا ہے۔ اس سلسلے میں پہلا تہذیبی پروگرام 31 جنوری کو منعقد ہوا تھا جس میں استاد مقبول خاں اور ان کے فرزند ذیشان خان کے ہندوستانی کلاسیکی موسیقی کے فن کا مظاہرہ کیا تھا۔