ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ کا 9 جولائی کو اعلان ہوگا

تروملا(آندھراپردیش)۔30جون(سیاست ڈاٹ کام)بی سی سی آئی کی سلیکشن کمیٹی کے چیرمین ایم ایس کے پرساد نے کہا ہے کہ9 جولائی کو ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ کا اعلان کیا جائے گا۔انہوں نے آج آندھراپردیش کے تروملا میں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ چیمپینس ٹرافی میں ہندوستانی ٹیم کا مظاہرہ بہتر رہا ہے تاہم افسوس اس بات کا ہے کہ فائنل مقابلہ میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے مزید کہا کہ اب ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی نظر2019میں ہونے والے ورلڈ کپ پر ہوگی ۔آنے والے دنوں میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں مزید نوجوانوں کو موقع دیا جائے گا۔یادرہے کہ انیل کمبلے کے بعد ٹیم کے لئے نئے کوچ کے انتخاب کی تیاری جاری ہیں۔