آرام کے بعد بھونیشور اور شکھر دھون بھی اسکواڈ کا حصہ
نئی دہلی۔28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بائیں ہاتھ کے بلے باز سریش رائنا کو ان کے گھریلو میچوں میں پرفارمنس قومی ٹیم میں واپسی کی وجہ بناء۔ انہوں نے اپنی زبردست کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سید مشتاق علی ٹرافی میں سنچری اور کئی نصف سنچریوں سے سجی ہوئی پاری کھیلی تھی، لہذا آفریقہ سے مقابلہ کیلئے ہندوستانی اسکواڈ کا اعلان کرتے وقت وہ سلیکٹرس کے نظروں میں رہے اور سولہ رکنی ٹیم میں شامل ہوگئے۔ واضح رہے کہ سریش رینا نے اپنی آخری T ٹوئنٹی میچ فروری 2017ء میں انگلینڈ کے خلاف کھیلا تھا تب سے وہ فٹنس پریشانیوں کی بدولت ٹیم سے باہر تھے۔ جنوبی آفریقہ کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا مقابلہ 18 فروری کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا اور پھر 21 اور 29 فروری کو بالترتیب دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی مقابلہ ہوگا۔ ہندوستانی اسکواڈ کچھ اس طرح سے ہے: ویراٹ کوہلی (کپتان) ، روہت شرما (نائب کپتان) ، شکھر دھون ، کے ایل راہول ، سریش رائنا ، ایم ایس دھونی (وکٹ کیپر) دنیش کارتک ، ہاردک پانڈیا ، منیش پانڈے ، اکشر پٹیل ، یوجیندر چہل ، کلدیپ یادو ، بھونیشور کمار ، جسپریت بمرا، جئے دیو انادکٹ ، شردل ٹھاکر۔