ہندوستانی ٹیم کی انوکھی پریکٹس

پرتھ ۔ 25 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام) ورلڈ کپ کے افتتاحی دو مقابلوں میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کو شکست دینے کے بعد ہندوستانی ٹیم کا موقف مستحکم ہوچکا ہے لہذا کھلاڑیوں کے ساتھ پریکٹس کے دوران انوکھے تجربات کئے جارہے ہیں تاکہ کھلاڑیوں کی صلاحیت کو فروغ دینے کے علاوہ بہتر نتائج حاصل کئے جاسکیں۔ آج یہاں منعقدہ 75 منٹ طویل ٹریننگ سیشن میں ڈمی کیچ اور فیلڈنگ میچ کے نام سے انوکھی پریکٹس کی گئی جس میں خصوصاً اُن کھلاڑیوں پر توجہ دی گئی جو بیٹسمینوں کے قریب حلقہ میں فیلڈنگ کرتے ہیں جہاں گیند نہ صرف تیزی سے ان کی طرف آتی ہے بلکہ گیند گھومتی ہوئی ان کی طرف بظاہر ایک زاویہ میںآتی دکھائی دیتی ہے تاہم ہوا میں اُس کا رُخ تبدیل ہوتا ہے جس سے کیچیس چھوٹنے کا خطرہ رہتا ہے ۔

نذیزکے خلاف کارروائی کا فیصلہ
لاہور۔25فبروری(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹر عمران نذیر کو قانونی نوٹس بھجوانے کا فیصلہ کرلیاہے چونکہ عمران نذیر نے انتخاب عالم پر کرپشن کے الزامات لگائے ہیں۔ ذرائع کے مطابق قانونی نوٹس انتخاب عالم کی طرف سے نہیں پی سی بی کی طرف سے بھجوایا جائیگا اورعمران نذیر سے دو ہفتوں میں جواب طلب کیا جائیگا۔اگر عمران نذیر نے جواب نہ دیا تو بھاری ہرجانے کا دعویٰ کیا جائیگا۔ انتخاب عالم اس وقت پی سی بی کے ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈائریکٹر کے عہدے پر فائر ہیں۔