ہندوستانی ٹیم کی اذلان شاہ میں عدم شرکت

نئی دہلی 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) یورپ میں منعقد شدنی ورلڈ کپ کی وجہ سے ہندوستانی ہائی ٹیم ملیشیاء میں 13 تا 23 مارچ منعقد شدنی اذلان شاہ ہاکی کپ میں شرکت نہ کرے کا فیصلہ کیا ہے ۔ آج یہاں میڈیا نمائندوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے ہاکی انڈیا کے جنرل سکریٹری نریندر مترا نے کہا کہ ہندوستانی ہاٹی ٹیم اذلان شاہ ہاکی ٹورنمنٹ میں شرکت نہیں کررہی ہے چونکہ برفامنس ڈائرکٹر رولینٹ الٹمنس اور چیف کوچ ٹیری واش نے مشورہ دیا ہے کہ ہمیں ورلڈ کپ کے تناظر میں اپنی تیاریوں کو صحیح سمت آگے بڑھانا ہے۔

آر سی اے انتخابات کا 27 جنوری کو سپریم کورٹ کی جانب سے اعلان
نئی دہلی 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورنے آج راجستھان کرکٹ اسو سی ایشن (آر سی اے) کے انتخابات کے نتیجہ پر مشتمل لفافے کو کھولنے کے فیصلے کو ملتوی کردیاہے ۔ تفصیلات کے بموجب جسٹس اے آر ڈیو اور جے ایس کھیکر پر مشتمل بنچ نے 19 ڈسمبر 2013 کو منعقدہ متنازعہ انتخابات کے نتائج پر مشتمل لفافے کو کھولنے کے فیصلہ کو 27 جنوری تک ملتوی کردیا ہے جس میں آئی پی ایل کے سابق کمشنر للت مودی کی قسمت کا فیصلہ متوقع ہے کیونکہ انہوں نے آر سی اے کی صدارت کیلئے انتخابات میں حصہ لیا ہے اور ان کی شرکت کے خلاف بی بی سی آئی نے اپنا زور لگایا ہے۔