ہندوستانی ٹیم ورلڈ کپ کیلئے صحیح سمت گامزن : گنگولی

برمنگھم۔ 6 ستمبر ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) انگلینڈ کے خلاف ونڈے سیریز میں کامیابی کے بعد ہندوستانی ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ 2015 ء کیلئے مہیندر سنگھ دھونی کی زیرقیادت ہندوستانی ٹیم صحیح سمت گامزن ہے ۔ گنگولی نے کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل ہر سیریز اہمیت کی حامل ہے جبکہ سیریز میں فتوحات کھلاڑیوں کے اعتماد کو بلند کرنے کے علاوہ ان کے حوصلوں کو صحیح سمت گامزن کررہی ہے ۔ گنگولی کے بموجب ایک بہتر ٹیم صرف فتوحات کے ذریعہ ہی بنائی جاسکتی ہے اور فی الحال ہندوستانی ٹیم کامیابی حاصل کررہی ہے ۔